تلنگانہ ؍ اضلاع کی خبریں

تلنگانہ ہائی کورٹ سے بی آر ایس کارگزار صدر کے ٹی آر کو بڑی راحت

تلنگانہ ہائی کور ٹ نے کے ٹی راما راو کے خلاف ایف آئی آرکالعدم قراردی

تلنگانہ ہائی کور ٹ نے کے ٹی راما راو کے خلاف ایف آئی آرکالعدم قراردی

بی آر ایس کے کارگزار صدر کے ٹی راما راؤ کو تلنگانہ ہائی کورٹ سے بڑی راحت ملی ہے۔ عدالت نے ان کے خلاف درج ایف آئی آر کو منسوخ کر دیا ہے جو عادل آباد ضلع کے اوٹنور پولیس اسٹیشن میں درج کی گئی تھی۔یہ ایف آئی آر اُس وقت درج ہوئی جب کے ٹی راما راو نے الزام لگایا تھا کہ کانگریس پارٹی نے موسی پراجکٹ کے نام پر 25 ہزار کروڑ روپے کی رقم کو منتقل کیا۔ کانگریس لیڈر آترم سگنا نے شکایت درج کراتے ہوئے کہا کہ کے ٹی آر کے بیان سے پارٹی کی ساکھ کو نقصان پہنچا ہے۔ یہ کیس 30 ستمبر 2023 کو درج ہوا تھا۔کے ٹی آر، اس کیس کو منسوخ کروانے کے لئے ہائی کورٹ سے رجوع ہوئے تھے جس پر دونوں فریقین کی دلائل سننے کے بعد عدالت نے ایف آئی آر کو کالعدم قرار دے دیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button