تلنگانہ ؍ اضلاع کی خبریں

تلنگانہ میں پانی کا بحران، ہریش راو کا الزام

تلنگانہ میں پانی کا بحران، ہریش راو کا الزام

حیدرآباد 16اپریل:تلنگانہ کے سابق وزیر وبی آرایس لیڈرہریش راو نے ریاست میں پینے کے پانی کے بڑھتے ہوئے بحران پرکانگریس حکومت کو ذمہ دار ٹھہرایا۔ انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر کہا کہ عوام دوبارہ ماضی کی طرح جیسے متحدہ آندھرا پردیش کے دور میں ہوتا تھا سرکاری نلوں، کمیونٹی ویلس اور واٹر ٹینکروں کے آگے گھڑے لے کر قطار میں کھڑے ہونے پر مجبور ہیں۔ہریش راؤ نے کہا کہ سابق وزیر اعلی کے چندر شیکھر راؤ کی قیادت میں مشن بھاگیرتا کے تحت ہر گھر کو پینے کا پانی فراہم کیا گیا تھا لیکن موجودہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی وہ نظام بھی برقرار نہیں رکھ سکے۔انہوں نے ریاستی حکومت پر پانی کی سپلائی میں لاپرواہی اور بدانتظامی کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ مصنوعی قحط اسی وجہ سے پیدا ہوا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button