تفریح ؍ شو بزدنیا ؍ بین الاقوامی

زلزلے کے دوران سان ڈیاگو سفاری پارک میں ہاتھیوں کا حیرت انگیز اور حفاظتی ردعمل—دیکھیں قدرتی حکمت عملی کا مظاہرہ!

زلزلے کے دوران سان ڈیاگو سفاری پارک میں ہاتھیوں کا حیرت انگیز اور حفاظتی ردعمل

سان ڈیاگو اور اس کے گرد و نواح میں پیر کے روز 5.2 شدت کے زلزلے نے زمین کو ہلا کر رکھ دیا۔ زلزلے کا مرکز جولیئن کے قریب واقع تھا، تاہم اس دوران سان ڈیاگو سفاری پارک کا ایک دل کو چھو لینے والا منظر سامنے آیا، جہاں موجود ہاتھیوں کے جھُرمٹ نے اپنی فطری جبلت اور حفاظتی رویے کا مظاہرہ کیا۔

پارک کی نگرانی کیمروں میں ریکارڈ کی گئی ویڈیو میں دیکھا گیا کہ زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوتے ہی بالغ ہاتھیوں نے تیزی سے دو سات سالہ بچوں، "زُولی” اور "مخایا”، کے گرد ایک حفاظتی دائرہ قائم کیا۔ زُولی کو دائرے کے وسط میں پناہ دی گئی، جبکہ مخایا کو بزرگ ہاتھی "کوشی” نے اپنی سونڈ کے ذریعے تسلی دی۔

پارک انتظامیہ کے مطابق، یہ طرزِ عمل ہاتھیوں کی قدرتی حفاظتی جبلت کی عکاسی کرتا ہے، جو خطرہ محسوس ہوتے ہی خود بخود متحرک ہوجاتی ہے۔ ماہرین کے مطابق، ہاتھی اپنے پاؤں کے ذریعے زمینی ارتعاشات کو محسوس کرنے کی غیرمعمولی صلاحیت رکھتے ہیں، جو انہیں زلزلے جیسے خطرات کی پیشگی اطلاع فراہم کرتی ہے۔

یہ واقعہ نہ صرف جنگلی حیات کی فطری ذہانت اور جذباتی حساسیت کا ثبوت ہے بلکہ سوشل میڈیا پر بھی وسیع پیمانے پر شیئر کیا جارہا ہے۔ ویڈیو کے منظر عام پر آنے کے بعد عوام نے ہاتھیوں کے اس شاندار ردعمل کو سراہا اور اسے قدرت کی طرف سے ایک سبق آموز لمحہ قرار دیا۔

 

متعلقہ مضامین

Back to top button