تلنگانہ کو سرسبزوشاداب بنانے کےلئے کے سی آر کی دن رات خدمات
رکن قانون ساز کونسل کے کویتا کا دورہ بانسواڑہ۔چنتلا ناگارم کا مشاہدہ

تلنگانہ کو سرسبزوشاداب بنانے کےلئے کے سی آر کی دن رات خدمات
منجیرا پر تعمیر کردہ چیک ڈیم میں گرمیوں میں بھی پانی کی وافرمقدارواضح ثبوت۔
رکن قانون ساز کونسل کے کویتا کا دورہ بانسواڑہ۔چنتلا ناگارم کا مشاہدہ
حیدرآباد:(آداب تلنگانہ نیوز)رکن قانون سازکونسل بی آرایس وصدرتلنگانہ جاگروتی کلواکنٹلہ کویتا نے کہاکہ بی آرایس سربراہ کے چندرشیکھرراﺅ نے طویل اور پرامن جدوجہد کے ذریعہ تلنگانہ حاصل کیا۔حصول تلنگانہ کے بعد نئی ریاست کو سرسبزوشاداب بنانے کےلئے دن رات محنت کی۔آج ےہ ترقیاتی کام اس بات کا ثبوت ہیں۔کے کویتا نے اپنے دورہ بانسواڑہ کے موقع پر منجیرا ندی پر تعمیر کردہ چنتلا ناگارم چیک ڈیم کا مشاہدہ کیا۔اس موقع پر کویتا نے کہاکہ شدید ترین گرمی کے باوجود اس چیک ڈیم میں پانی کی وافر مقدار میںموجودگی کے چندرشیکھرر اﺅ کی کسانوں کے تئیں سنجیدہ کوششوں کی عکاسی کرتی ہیں۔انہوںنے کہاکہ بانسواڑہ حلقہ میں منجیرا ندی پر اسی طرز کے چار چیک ڈیم تعمیر کئے گئے ہیں۔جن کے باعث کسانوں کو بارش پر انحصار کئے بغیر کاشت کاری کا موقع میسر آیاہے۔کے کویتا نے کہاکہ صرف اس ایک چیک ڈیم کے باعث 1600ایکر اراضی پر کسان کاشت کاری کررہے ہیں۔