ہندوستان ؍ ملک کی خبریں
مرمو چھتیس گڑھ قانون ساز اسمبلی کی سلور جوبلی تقریبات میں شرکت کریں گی

مرمو چھتیس گڑھ قانون ساز اسمبلی کی سلور جوبلی تقریبات میں شرکت کریں گی
رائے پور، 7 مارچ: صدرجمہوریہ ہند دروپدی مرمو 24 مارچ کو اپنے چھتیس گڑھ کے دورے پر رائے پور پہنچیں گی، جہاں وہ ریاستی اسمبلی کی سلور جوبلی تقریبات میں شرکت کریں گی۔
قابل ذکر ہے کہ اس دن (24 مارچ) چھتیس گڑھ قانون ساز اسمبلی اپنی سلور جوبلی منا رہی ہے۔ اس موقع پر ایک خصوصی پروگرام کا اہتمام کیا گیا ہے۔ صدر جمہوریہ بھی اس پروگرام میں شرکت کریں گی۔
دریں اثنا، سرکاری ذرائع نے جمعہ کو بتایا کہ صدرجمہوریہ مرمو کے دورہ کے سلسلے میں اسمبلی اسپیکر ڈاکٹر رمن سنگھ نے یہاں عہدیداروں اور سینئر لیڈروں کے ساتھ میٹنگ کی اور ضروری ہدایات دیں۔