جرائم و حادثات

وشاکھا پٹنم میں سرقہ کی بڑی واردات، 90 تولہ سونے کا سرقہ

وشاکھا پٹنم میں سرقہ کی بڑی واردات

اے پی کے وشاکھا پٹنم کے گجواکا میں سارقوں نے ایک سرقہ کی بڑی واردات انجام دی۔ کاپو جگا راجو پیٹ میں واقع وسُدھا گارڈنس میں سرقہ کی واردات انجام دی گئی۔ سارق گھر کے تالے توڑ کر اندر داخل ہو کر 90 تولے سونا لے کر فرار ہو گئے۔ جب پڑوسیوں نے گھر کا دروازہ کھلا دیکھا تو فوراً مکان مالک کو اطلاع دی۔ متاثرہ خاندان نے فوری طور پر دُوواڈا پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کروائی۔ پولیس موقع پر پہنچی اور متاثرین سے تفصیلات حاصل کیں۔ کرائم برانچ کی ٹیم نے جائے واقعہ کا معائنہ کیا اور گھر کے اندر چوری سے متعلق شواہد اکٹھے کئے۔ قریبی سی سی ٹی وی فوٹیج کی جانچ بھی کی گئی اور کیس درج کر لیا گیا۔ پولیس نے یقین دلایا کہ جلد ہی ملزمین کو گرفتار کر لیا جائے گا۔اس کے لئے خصوصی ٹیمیں کام کر رہی ہیں۔ مقامی افرادکا کہنا ہے کہ اس سے پہلے بھی یہاں چوریاں ہو چکی ہیں، جن کی پولیس میں شکایت درج کرائی گئی تھی۔ کچھ دنوں تک پولیس نے گشت بڑھایا، لیکن بعد میں نگرانی کم کر دی گئی

متعلقہ مضامین

Back to top button