جرائم و حادثات
تلنگانہ:کلینک پر چھاپہ۔غیرقانونی ذخیرہ کردہ دوائیں ضبط

تلنگانہ:کلینک پر چھاپہ۔غیرقانونی ذخیرہ کردہ دوائیں ضبط
تلنگانہ ڈرگس کنٹرول ایڈمنسٹریشن (ڈی سی اے) نے ورنگل میں ایک کلینک پر چھاپہ مارا اور فروخت کے لیے رکھی ہوئی دوائیں ضبط کرلیں۔ جنوری 2024 سے، ڈی سی اے نے دواوں کے غیر قانونی ذخیرہ اندوزی اور فروخت پر 147 افرادکے خلاف مقدمات درج کئے ہیں۔ اطلاع کے بعد، ڈی سی اے کے عہدیداروں نے ارس ورنگل میں گڈم سری نواس نامی شخص کے کلینک پرچھاپہ مارا جو اس کے کلینک میں مناسب اہلیت کے بغیر کلینیکل پریکٹس کر رہا تھا۔چھاپے کے دوران14 اقسام کی دوائیوں کا پتہ چلا، جن میں اینٹی بائیوٹکس، اسٹرائیڈس، انجکشنس وغیرہ شامل ہیں۔ ڈی سی اے کے ڈائریکٹر جنرل وی بی کملاسن ریڈی نے جمعرات کو کہا کہ 10,000 روپے کا اسٹاک ضبط کر لیا گیا۔