جرائم و حادثات

شمس آبادایرپورٹ پربڑاحادثہ ٹل گیا

حیدرآباد کے شمس آبادایرپورٹ پربڑاحادثہ ٹل گیا

شہرحیدرآباد کے شمس آبادایرپورٹ پرمنگل کی صبح ایک بڑا حادثہ ٹل گیا، ذرئع کے مطابق بلیوڈارٹ کارگو طیارے کو لینڈنگ گیئر میں خرابی کا سامنا کرنا پڑا۔ خوش قسمتی سے، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ یہ کارگو طیارہ، جس میں 6 افراد پر مشتمل عملہ موجود تھا، چنئی سے حیدرآباد آ رہا تھا۔ پائلٹ نے لینڈنگ گیئر میں خرابی محسوس کرتے ہی ہنگامی لینڈنگ کی اجازت طلب کی۔ ایس او ایس کال موصول ہوتے ہی، ایئرپورٹ حکام نے تمام بین الاقوامی پروازوں کی لینڈنگ اور ٹیک آف کو عارضی طور پر معطل کر دیا تاکہ رن وے کو محفوظ اور کلیئر بنایا جا سکے۔ خوش قسمتی سے، پائلٹ نے کامیابی کے ساتھ طیارے کو ایرپورٹ پر اتار لیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button