شہر کی خبریں

فٹ پاتھس سے غیرمجازقبضے برخواست کردیئے گئے

حیدرآباد:فٹ پاتھس سے غیرمجازقبضے برخواست کردیئے گئے

گریٹرحیدرآبادمیونسپل کارپوریشن(جی ایچ ایم سی) کے عملہ نے حیدرآباد میں نلہ کنٹہ شنکر مٹھ کے اطراف کے علاقوں میں فٹ پاتھوں پر قائم غیر قانونی مجاز تعمیرات کومنہدم کردیا۔ فٹ پاتھوں کے ساتھ ساتھ سڑک پر بھی غیرمجاز تعمیرات کا پتہ چلا جس سے کئی مسائل پیدا ہو رہے ہیں۔جی ایچ ایم سی کی جانب سے جے سی بی کے ذریعہ ان کو ہٹا دیا گیا۔ متاثرین نے الزام لگایا کہ ان کے چھوٹے کاروبار کو جو وہ طویل عرصے سے چلا رہے تھے، بغیر کسی پیشگی اطلاع کے اچانک منہدم کر دیئے جانے کے بعد وہ سڑک پر آگئے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button