تلنگانہ میں گریجویٹ اور اساتذہ ایم ایل سی انتخابات کا شیڈول جاری

تلنگانہ میں گریجویٹ اور اساتذہ ایم ایل سی انتخابات کا شیڈول جاری
تلنگانہ میں اساتذہ اور گریجویٹ ایم ایل سی انتخابات کے شیڈول کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ ان انتخابات کے لیے 3 فروری کو نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا، جبکہ 27 فروری کو پولنگ ہوگی۔ ووٹوں کی گنتی 3 مارچ کو کی جائے گی اور اسی روز نتائج کا اعلان کیا جائے گا۔ تلنگانہ میں دو اساتذہ اور ایک گریجویٹ نشست پر انتخابات ہوں گے۔ورنگل۔ کھمم۔ نلگنڈہ اساتذہ نشست،میڑچل۔ نظام آباد۔ عادل آباد۔ کریم نگر اساتذہ نشست،میڑچل۔ نظام آباد۔ عادل آباد۔ کریم نگر گریجویٹ نشست۔ان انتخابات کے پیش نظر متعلقہ اضلاع میں فوری طور پر الیکشن کوڈ نافذ کر دیا گیا ہے۔
موجودہ ایم ایل سی اراکین
میڑچل۔نظام آباد۔ عادل آباد۔کریم نگر گریجویٹ نشست۔جیون ریڈی
میڑچل۔ نظام آباد۔ عادل آباد۔کریم نگر اساتذہ نشست۔ رگھوتم ریڈی
ورنگل۔ کھمم۔ نلگنڈہ اساتذہ نشست۔ نرسی ریڈی
ان تینوں ایم ایل سیز کی معیاد29 مارچ کو ختم ہونے والی ہے۔