جرائم و حادثات

بے قابو کار تالاب میں گرگئی، ڈرائیور محفوظ

تلنگانہ:بے قابو کار تالاب میں گرگئی، ڈرائیور محفوظ

حیدرآباد15جنوری: بے قابو کار تالاب میں گرگئی تاہم کار چلانے والا اس حادثہ میں محفوظ رہا۔یہ حادثہ تلنگانہ کے ضلع رنگاریڈی کے ایپلی پلی گاوں کے نواحی علاقہ میں پیش آیا۔عینی شاہدین نے بتایا کہ یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب شاد نگر کا رہنے والا ملیشورراؤ اپنی کار میں کیشم پیٹ منڈل کے ویمولاناروا گاؤں میں واقع اپنے پولٹری فارم سے واپس آرہا تھا۔ کار تالاب کے کنارے پر بجلی کے کھمبے سے ٹکرا کر تالاب میں گر گئی۔ ملیشور راؤ کم گہرائی کی وجہ سے معمولی زخمی ہوا۔اس کو مقامی افراد نے نکالتے ہوئے اسپتال منتقل کیا۔ پولیس نے جے سی بی کی مدد سے کار کو باہر نکالا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button