تلنگانہ ؍ اضلاع کی خبریں

تروپتی بھگدڑ واقعہ، مہلوکین کے افرادخاندان کے لئے 25لاکھ روپئے معاوضہ کااعلان

تروپتی بھگدڑ واقعہ، مہلوکین کے افرادخاندان کے لئے 25لاکھ روپئے معاوضہ کااعلان

تروپتی میں پیش آئے بھگدڑواقعہ میں ہلاک ہونے والوں کے ارکان خاندان کے لیے اے پی حکومت نے25لاکھ روپئے کے معاوضہ کااعلان کیا۔ بھگدڑ میں 6 افراد کی موت ہو گئی اور 48 افراد زخمی ہوئے جو اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ ریاست کے وزراء نے مرنے والوں کے افرادخاندان سے ملاقات کی اور زخمیوں کی عیادت کی جو اسپتال میں زیر علاج ہیں۔بعد ازاں اے پی کی وزیر داخلہ انیتا ونگل پوڈی اور وزیر ایس پرساد نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس بات کی تحقیقات کریں گے کہ تروپتی واقعہ حادثہ تھا یا سازش۔ انہوں نے کہا کہ سی سی ٹی وی کیمروں سے پتہ چل جائے گا کہ یہ کس کی ناکامی ہے۔انہوں نے کہا کہ اس واقعہ کے ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی چاہے وہ کسی بھی سطح پر کیوں نہ ہو۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ مستقبل میں ایسے واقعات رونما نہ ہوں۔ وزیر این رامومن نائیڈو نے کہا کہ واقعہ کی مکمل تحقیقات کی جائیں گی اور زخمیوں کو بہتر علاج فراہم کیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button