تلنگانہ ؍ اضلاع کی خبریں

جدوجہد ہمارے لئے کوئی نئی بات نہیں

آئیے کانگریس کی سازشوں کےخلاف متحد ہوجائیں

نام نہاد اندرماں راجیم میں کسانوں کے گلے میں پھانسی کے پھندے:کے ٹی آر

حیدرآباد۔23ڈسمبر(آداب تلنگانہ نیوز)کارگزار صدر بی آرایس ورکن اسمبلی سرسلہ کے تارک راماراﺅ نے کانگریس حکومت پر کسانوں کو نظر انداز کرنے اور زرعی برادری سے کئے گئے وعدوں کو فراموش کردینے پر شدید تنقید کی۔انہوںنے کہاکہ کانگریس کے بلند بانگ دعوے اندرماں راجیم میںکسانوں کی حالت انتہائی ابتر ہے۔کسانوں کے قومی یوم کے موقع پر سوشیل میڈیا پلیٹ فارم Xپرپوسٹ میں کے تارک راماراﺅ نے تلنگانہ کے کسانوں کی حالت زار کو اجاگر کیا۔انہوںنے زرعی قرضہ جات کی مکمل معافی میں ناکامی اور رعیتو بھروسہ کے تحت کسانوں کو کاشت کاری کےلئے امداد کی عدم فراہمی پر کانگریس حکومت کو ہدف تنقید بنایا۔کے ٹی آر نے طنزےہ انداز میں کہاکہ اندرماں راجیم میں کسانوں کو صرف مشکلات کاسامناہے اور ان کے گلوں میں پھانسی کے پھندے ہیں۔انہوںنے کہاکہ دھان کے کاشت کار خانگی ذرائع سے قرض حاصل کرتے ہوئے کاشت کاری کررہے ہیں۔کاشت کاروں کی مدد کے بجائے حکومت انہیں ہراساں کررہی ہے۔کے ٹی آر نے دھان کی خریدی پر فی کنٹل 500روپئے بونس کی فراہمی میں ناکامی پر کانگریس کو تنقید کا نشانہ بنایا۔انہوںنے کہاکہ دھان کی فصلیں منڈیوں میں فروخت نہیں ہوئی اور کسانوں کو بروکرس کے استحصال کا سامناہے۔انہوںنے کہاکہ کانگریس پارٹی کے تمام انتخابی وعدے اقتدار کے حصول کے بعد جھوٹے اور دھوکے میں تبدیل ہوگئے ہیں۔کے ٹی آر نے موضع مکھراکے کسانوں کی جدوجہد کو وسیع تر زرعی بحران کی علامت قرار دیتے ہوئے تلنگانہ کے کسانوں اور ان کے خاندانوں سے مایوس نہ ہونے کی اپیل کی۔کے ٹی آر نے پرزورانداز میں کہاکہ جدوجہد ہمارے کےلئے نئی بات نہیں ہے ۔کے ٹی آر نے اعلان کیاکہ آئیے کانگریس کی سازشوں کےخلاف متحد ہوجائیں۔کے ٹی آر نے کسانوں کے مسائل کی یکسوئی کےلئے اجتماعی کوششوں کی ضرورت پر زوردیا۔

 

#struggle is not new for us

 

متعلقہ مضامین

Back to top button