شہرحیدرآباد کے گچی باولی کی اے پی ایچ بی کالونی میں ایک مشہور رسٹورنٹ میں لفٹ گرنے سے چار افراد زخمی ہو گئے۔مقامی افرادنے پولیس کو بتایا کہ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب لفٹ کاٹریکشن کیبل اچانک ٹوٹ گیا، جس سے لفٹ گر گئی۔ اس واقعہ میں ایک شخص کا پیر شدیدزخمی ہوا جبکہ تین افراد معمولی زخمی ہوئے۔یہ معاملہ تاخیر سے سامنے آیا۔ہوٹل میں موجود افرادنے زوردار آواز سنی اور راحت کام شروع کر دیا۔ انہوں نے فوری طور پر ایمبولینس کو بھی طلب کرتے ہوئے زخمیوں کو علاج کے لیے قریبی اسپتال منتقل کیا۔مقامی پولیس نے موقع پر پہنچ کراس واقعہ کی وجہ اور لفٹ کی خرابی کے حالات کی جانچ شروع کر دیں۔ابتدائی جانچ سے پتہ چلا ہے کہ عمارت میں دیکھ بھال کی کمی اور حفاظتی پروٹوکول کی خلاف ورزی کے باعث یہ واقعہ پیش آیا۔
#Restaurant lift accident