ہندوستان ؍ ملک کی خبریں

راجیہ سبھا کی کارروائی غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی

Rajya Sabha proceedings adjourned indefinitely

نئی دہلی، 20 دسمبر: راجیہ سبھا کے چیئرمین جگدیپ دھنکڑ نے جمعہ کو ایوان کی کارروائی غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کرنے کا اعلان کیا۔


راجیہ سبھا کا 266واں اجلاس 25 نومبر کو شروع ہوا تھا۔ اس اجلاس میں ایوان کی 19 نشستیں ہوئیں۔
حکومت اور اپوزیشن کے ہنگامے کے درمیان، چیئرمین دھنکڑ نے ایوان کی کارروائی غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کرنے سے پہلے
کہا کہ دنیا بھر کی نظریں ہندوستان کی جمہوریت پر ہیں۔ یہ ایوان بالا ہے اور اس پر ایک خاص ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔


انہوں نے بتایا کہ اس اجلاس میں ایوان کی محض 40.03 فیصد کارکردگی رہی اور صرف 43 گھنٹے اور 27 منٹ کارروائی چل سکی۔

ایوان کی کارروائی پہلے صبح 11 بجے ملتوی کی گئی تھی اور پھر 12 بجے دوبارہ شروع ہوئی، جس کے بعد وندے ماترم کے ساتھ راجیہ سبھا کی کارروائی غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دی گئی۔

راجیہ سبھا کے اس اجلاس میں ابتدا سے ہی حکومت اور اپوزیشن کے درمیان تعطل جاری رہا۔ تاہم، اس دوران ‘ آئین ہندکے 75 سال کےشاندار سفر’ پر بحث ہوئی۔ اسی اجلاس میں آئین کی منظوری کے 75 سال مکمل ہونے پر دونوں ایوانوں کی ایک خصوصی میٹنگ آئین ہاؤس کے مرکزی ہال میں منعقد ہوئی، جس سے صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے خطاب کیا۔

 

#Rajya Sabha proceedings adjourned indefinitely

متعلقہ مضامین

Back to top button