ہندوستان ؍ ملک کی خبریں

کشمیر میں ٹھٹھرتی سردیوں کا راج بر قرار، زوجیلا پر شبانہ درجہ حرارت منفی 23ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ

freezing temperatures in Kashmir

سری نگر16دسمبر: وادی کشمیر میں شبانہ درجہ حرارت میں قدرے بہتری درج ہونے کے باوجود ٹھٹھرتی سردیوں نے لوگوں کا حال بے حال کرکے رکھ دیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق وادی میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران خشک موسم کے بیچ سردی کی لہر جاری رہنے کا امکان ہے۔

جنوبی کشمیر کا ضلع شوپیاں وادی کا سرد ترین علاقہ رہا ہے جہاں کم سے کم درجہ حرارت منفی6.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے جبکہ زوجیلا پر منفی23.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

گرمائی دارلحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت منفی3.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی3.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

وادی کے شہرہ آفاق سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی4.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی3.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت منفی5.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی4.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

سرحدی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی4.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی3.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

گیٹ وے آف کشمیر کے نام سے مشہور قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 4.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی4.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

جنوبی کشمیر کے پلوامہ، اننت ناگ اور کولگام اضلاع میں کم سے کم درجہ حرارت بالترتیب منفی5.7 ڈگری سینٹی گریڈ، منفی5.5 ڈگری سینٹی گریڈ اور منفی5.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔

شمالی کشمیر کے بارہمولہ اور بانڈی پورہ اضلاع میں کم سے کم درجہ حرارت بالترتیب منفی 2.9 ڈگری سینٹی گریڈ اور منفی4.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔

وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام اور گاندربل اضلاع میں کم سے کم درجہ حرارت بالترتیب منفی4.4 ڈگری سینٹی گریڈ اور منفی 4.1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔

لداخ یونین ٹریٹری کے ضلع لیہہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی8.6 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ ضلع کرگل میں کم سے کم درجہ حرارت منفی10.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق وادی میں 21 دسمبر تک موسم میں کسی بڑے پیمانے کی تبدیلی کا کوئی امکان نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ وادی میں 14 دسمبر کو موسم مجومعی طو رپر خشک رہنے کا امکان ہے جبکہ 15 دسمبر کو موسم ابر آلود مگر خشک ہی رہ سکتا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ وادی میں 16 اور 17 دسمبر کو بھی موسم عام طور پر خشک ہی رہے گا جبکہ بعد میں 18 سے 21 دسمبر تک موسم ابر آلود مگر خشک رہنے کا ہی امکان ہے۔

محکمے نے اپنی ایڈوائزری میں کہا ہے کہ وادی میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران سردی کی لہر جاری رہنے کا امکان ہے۔

انہوں نے کہا کہ اہم گزرگاہوں اور اونچی جگہوں کی سڑکوں پر درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے درج ہونے اور برفانی حالات کے پیش نظر، سیاحوں/ مسافروں کو انتظامیہ کی طرف سے جاری ٹریفک ایڈوائزری پر عمل کرنے کا مشورہ دیا جاتا ہے۔

 

#freezing temperatures in Kashmir

متعلقہ مضامین

Back to top button