تلنگانہ ؍ اضلاع کی خبریں
کنٹراکٹ اساتذہ کی ملازمتوں کو مستقل کیا جائے
کستوربا اسکول سارنگاپور کا دورہ ۔ کے کویتا کا اظہار خیال
حیدرآباد۔15ڈسمبر(آداب تلنگانہ نیوز)بی آر ایس سربراہ کے چندر شیکھر راﺅ کی دختر و رکن قانون ساز کونسل کے کویتا نے آج اپنے دورہ جگتیال کے موقع پر کستوربا گرلز ریسیڈنشیل اسکول سارنگاپور کا دورہ کیا۔
کویتا نے اپنے دورہ کے دوران طلبہ اور اساتذہ سے بات چیت کی اور ان کے درپیش مسائل سے واقفیت حاصل کی۔ رکن کونسل بی آر ایس نے ریاستی حکومت سے مطالبہ کیاکہ ڈائٹ چارجس میں اضافہ کو کستوربا اسکولس تک وسعت دی جائے اور ریسیڈنشیل اسکولس کے طلباءکو تغذیہ بخش غذا کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے علاوہ ازیں کے کویتا نے حکومت سے مطالبہ
کیاکہ کنٹراکٹ اساتذہ کو مستقل کیا جائے۔ انہوں نے ماقبل انتخابات اساتذہ کو مستقل کرنے کے کانگریس کے وعدہ کو یاد دلایا۔ انہوں نے وعدوں کی تکمیل میں ناکامی پر شدید ہدف تنقید بنایا۔
#Contract teachers job security