جرائم و حادثات
ایک ہی خاندان کے تین افراد نے کیڑے ماردواپی کرخودکشی کرلی
مالی پریشانیوں اور شئیر مارکٹ میں نقصان کے بعد ایک ہی خاندان کے تین افراد نے کیڑے ماردواپی کرخودکشی کرلی۔یہ واقعہ تلنگانہ کے ضلع منچریال کے کاسی پیٹ گاوں میں بدھ کو پیش آیا۔پولیس نے بتایا کہ 60سالہ ایس مونڈیا اور اس کی بیوی
50سالہ سری دیوی نے بدھ کی صبح ورنگل کے ایم جی ایم اسپتال میں علاج کے دوران آخری سانس لی، جب کہ ان کی بیٹی30سالہ چیتنیا کی منگل کی رات موت ہوگئی۔ مونڈیا کے بیٹے شیوا پرساد کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔
اس خاندان کے چارافراد نے یہ کیڑے ماردواپی تھی کیونکہ وہ مالی پریشانیوں اور شئیر مارکٹ میں نقصان کی وجہ سے پیدا مالی مسائل سے پریشان تھے۔ ابھی تک پولیس کو کوئی شکایت موصول نہیں ہوئی ہے۔
#Three family members commit suicide after ingesting pesticide