تلنگانہ ؍ اضلاع کی خبریں
تلنگانہ:نارسنگی بلدی کمشنرنے فٹ پاتھس سے غیرمجازقبضے برخواست کردیئے
Narsingi Municipal Commissioner, Encroachment Removal
حیدرآباد11دسمبر: تلنگانہ کے ضلع رنگاریڈی کے نارسنگی بلدی کمشنر نے فٹ پاتھس سے غیر مجازقبضوں کو برخواست کردیا۔انہوں نے انتباہ دیتے ہوئے کہا کہ فٹ پاتھس پر غیرمجازقبضے کرتے ہوئے کاروبار کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔
ٹریفک، لااینڈ آرڈر اوربلدی عہدیداروں نے مشترکہ طورپرفٹ پاتھس پرغیرمجازقبضوں کے خلاف خصوصی مہم انجام دی۔
نارسنگی کی اہم شاہراہ پر فٹ پاتھس پر غیرمجاز قبضوں کو عہدیداروں نے برخواست کردیا۔انہوں نے کہاکہ دوبارہ فٹ پاتھس پر غیرمجازقبضے کرتے ہوئے دکانات لگانے پر سخت کارروائی کی جائے گی۔
#Narsingi Municipal Commissioner removes illegal footpath encroachments