تلنگانہ ؍ اضلاع کی خبریں

بی آر ایس قائد خواجہ بدرالدین کی درگاہ اجمیر شریف پر حاضری

سابق وزیر داخلہ جناب محمود علی کی ہدایت پر تلنگانہ وجے دیوس کے موقع پر بی آر ایس اقلیتی قائد خواجہ بدرالدین نے اجمیر شریف درگاہ کی زیارت کی۔ تلنگانہ وجے دیوس ہر سال  تلنگانہ کی نئی شناخت کے طور پر منایا جاتا ہے۔ اس موقع پر بی آر ایس کے سینئر لیڈر اور اپّل حلقہ کے اقلیتی انچارج، جناب محمد خواجہ بدرالدین نے اجمیر شریف درگاہ کی زیارت کی۔ زیارت کے دوران انہوں نے چادر اور پھول پیش کیے اور سابق وزیر اعلیٰ جناب کے چندر شیکھر کے علاوہ سابق وزیر داخلہ ورکن قانون ساز کونسل جناب محمد محمود علی کی صحت و سلامتی کے لیے دعائیں کیں۔انہوں نے بی آر ایس پارٹی کی جلد اقتدار میں واپسی اور تلنگانہ کے عوام کی خوشحالی اور ترقی کے تسلسل کے لیے بھی دعا کی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button