تلنگانہ ؍ اضلاع کی خبریں

تلنگانہ کے متحدہ عادل آباد میں درجہ حرارت 18ڈگری درج

حیدرآباد9دسمبر: تلنگانہ کے متحدہ عادل آباد میں ریکارڈ سطح پر اقل ترین درجہ حرارت درج کیاگیا ہے۔ضلع میں سردی کی لہرمیں اضافہ ہوگیا ہے۔شمالی ہند سے آرہی سرد ہواوں کے سبب ا س ضلع میں سردی کی لہربڑھ گئی ہے اورضلع کے کئی مقامات پر کہر کی گھنی چادر بھی دیکھی جارہی ہے جس سے گاڑی سواروں کو مشکل صورتحال کاسامنا ہے اوروہ اپنی گاڑیوں کی ہیڈلائٹس کو کھولتے ہوئے گاڑیاں چلانے پر مجبور ہیں۔گذشتہ ایک ہفتہ کے دوران متحدہ عادل آباد میں اقل ترین درجہ حرارت 18ڈگری سلسیس درج کیاگیاہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button