دنیا ؍ بین الاقوامی
ایران میں زلزلہ، 29 زخمی
تہران، 6 دسمبر: ایران کے جنوب مغربی صوبے خوزستان میں زلزلے سے کم از کم 29 افراد زخمی ہو گئے۔
نیم سرکاری خبر رساں ایجنسی فارس نے بتایا ہے کہ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.6 تھی۔
ژنہوا خبر رساں ایجنسی نے فارس کے حوالے سے بتایا کہ مقامی وقت کے مطابق زلزلہ صبح 7:32 بجے آیا، اس کا مرکز ہافتکل کاؤنٹی میں 10 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔
فارس نے خوزستان کے گورنر کے حوالے سے بتایا کہ ایک بچے کے علاوہ تمام زخمیوں کو علاج کے بعد اسپتال سے فارغ کر دیا گیا ہے۔گورنر نے کہا کہ زلزلے سے مسجد سلیمان میں 296 رہائشی یونٹس کو نقصان پہنچا ہے۔
فارس کے مطابق 58 مکمل لیس ریسکیو ورکرز سمیت 12 ریسکیو ٹیمیں زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں بھیج دی گئی ہیں۔اطلاعات کے مطابق، زلزلے کے بعد خوزستان میں 10 سے زیادہ آفٹر شاکس بھی ریکارڈ کیے گئے۔