تلنگانہ ؍ اضلاع کی خبریں

 سابق وزیرہریش رائو گرفتار

تلنگانہ کے سابق وزیر وسینئر بی آر ایس لیڈر ٹی ہریش راؤ کو پولیس نے کونڈا پور میں بی آر ایس ایم ایل اے کوشک ریڈی کی رہائش گاہ کے قریب گرفتار کرلیا۔ انہیں گچی باولی پولیس اسٹیشن منتقل کردیا گیا۔ جمعرات کی صبح ہریش راؤ کوشک ریڈی سے ملاقات کے لئے گئے تھے جن کے خلاف پولیس نے بدھ کو بنجارہ ہلز پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کرتے ہوئے ان پر اپنے فرائض میں خلل ڈالنے کا الزام لگایاتھاتاہم کوشک ریڈی کو گرفتار کرنے کے لیے بڑی تعداد میں تعینات پولیس نے ہریش راؤ کو ان سے ملنے کی اجازت نہیں دی۔اس موقع پر ہریش راؤ اور پولیس ملازمین کے درمیان گرما گرم بحث ہوئی جنہوں نے بعد ازاں انہیں گرفتار کرلیا۔ ہریش راؤ کے ساتھ آنے والے بی آر ایس کیڈر نے پولیس کی گاڑی کو روکنے کی کوشش کی جس میں انہیں ناکامی ہوئی۔ انہوں نے انتقامی سیاست کرنے کا الزام لگاتے ہوئے ریاستی حکومت، وزیراعلی ریونت ریڈی اور پولیس کے خلاف نعرے لگائے۔کوشک ریڈی بدھ کو بنجارہ ہلز پولیس اسٹیشن گئے تھے تاکہ وزیراعلی کے خلاف شکایت درج کروائیں۔انہوں نے الزام لگایا تھا کہ ان کا فون ٹیپ کیا جارہا ہے۔تاہم، بی آر ایس ایم ایل اے اور اسٹیشن ہاؤس آفیسر کے درمیان اس وقت جھگڑا ہوا جب انسپکٹر نے شکایت لیے بغیر جانے کی کوشش کی۔ انسپکٹرکی شکایت پر پولیس نے ایم ایل اے کے خلاف پولیس عہدیدارکی ڈیوٹی میں رکاوٹ ڈالنے کا مقدمہ درج کیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button