دنیا ؍ بین الاقوامی

اسرائیلی حراست میں 47 فلسطینیوں کی موت: اقوام متحدہ

یروشلم، 4 دسمبر: فلسطین میں اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے دفتر (او ایچ سی ایچ آر) نے کہا ہے کہ تنازعہ کے آغاز سے اب تک اسرائیل کی حراست میں 47 فلسطینی قیدی ہلاک ہو چکے ہیں۔ تنظیم نے منگل کو ایکس پر لکھا کہ ’’ہمیں ان رپورٹس پر تشویش ہے کہ 31 اور 35 سال کی عمر کے مزید دو فلسطینیوں کی اسرائیلی حراست میں موت ہو ئی ہے،

 

جس سے 7 اکتوبر 2023 سے اسرائیلی حراست میں مرنے والے فلسطینیوں کی تعداد بڑھ کر 47 ہو گئی ہے۔‘‘ انہوں نے کہا کہ یہ اطلاع اسرائیلی جیلوں میں بڑے پیمانے پر تشدد اور ناروا سلوک کی اطلاعات کے درمیان سامنے آئی ہیں، جن میں طبی دیکھ بھال سے انکار اور جنسی تشدد بھی شامل ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button