تلنگانہ ؍ اضلاع کی خبریں

مساجد، مدارس اور خانقاہیں متعصب طاقتوں کے نشانہ پر،جامعہ نظامیہ کا جلسہ تقسیم اسناد۔ مولانا مفتی خلیل احمد اور ڈاکٹر محمد سیف اللہ کا خطاب

حیدرآباد3 دسمبر: موجودہ زمانہ میں بعض متعصب طاقتیں مساجد، مدارس اور خانقاہوں کو نشانہ بنارہی ہیں کیونکہ مسلمان بنیادی طور پر ان ہی تین مراکز سے جڑے ہوئے ہیں۔ اسی طرح قرآن، صاحب قرآن اور صحابہ و اہلبیت کی عظمت کو متاثر کرنے کے لیے بھی سازشیں کی جارہی ہیں۔

ان خیالات کا اظہارمولانا مفتی خلیل احمد امیر جامعہ،جامعہ نظامیہ نے حضرت محمد انوار اللہ فاروقی علیہ الرحمہ کے 110 ویں سالانہ عرس شریف کے موقع پر منعقدہ جلسہ تقسیم اسناد و عطاء خلعت و دستار بندی فاضلین و حفاظ کے موقع پر کیا۔

انہوں نے کہا کہ جامعہ نظامیہ کا 1292 ھ میں جب قیام عمل میں لایا گیا، یہاں اسلامی حکومت قائم تھی، وسائل مہیا تھے اور شاہی سرپرستی حاصل تھی اس کے بعد کئی ایک انقلابات آئے حکومتیں تبدیل ہوئیں، حالات متغیر ہوئے اور رکاوٹیں پیدا ہوگئیں اس کے باوجود جامعہ نظامیہ الحمدللہ قائم رہا اور حضرت شیخ الاسلام علیہ الرحمہ کے منشاء کے مطابق خدمت انجام دے رہا ہے۔ جامعہ نظامیہ یہ ملک کی عظیم دانشگاہوں میں سے ایک ہے۔

 

امیر جامعہ نظامیہ نے کہا کہ جامعہ سے فارغ التحصیل ہزاروں بلکہ لاکھوں علماء اقطاع عالم میں خدمت انجام دے رہے ہیں۔ انہوں نے علماء و فارغین کو اخلاص نیت کے ساتھ دین کی خدمت کرنے کی تلقین کی۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے موجودہ حالات اور متعصب طاقتوں کی سرگرمیوں سے علماء کو باخبر رہنے کی ضرورت ہے۔

#Mosques, madrasas, and khanqahs targeted by biased forces: Jamia Nizamia convocation

 

متعلقہ مضامین

Back to top button