جرائم و حادثات
تلنگانہ میں انکاونٹر، ہلاک ماونوازوں کی لاشوں کا پوسٹ مارٹم
حیدرآباد2 دسمبر:تلنگانہ کے ضلع مُلگ میں پیش آئے انکاونٹرمیں ہلاک ماونوازوں کی لاشوں کو کل شب ضلع کے ایٹوراناگارم کے سرکاری اسپتال منتقل کردیاگیا۔ان لاشوں کا ڈاکٹروں کی نگرانی میں آج پوسٹ مارٹم کیا گیا جس کے بعد ان کی لاشیں ان کے لواحقین کے حوالے کر دی گئیں۔ دوسری جانب اس انکاونٹر کے بعد فرار ہونے والے ماؤنوازوں کے لیے پولیس کی ٹیمیں جنگلاتی علاقے میں تلاشی میں مصروف ہیں۔ عہدیداروں نے ضلع بھر میں ہائی الرٹ کا اعلان کیا ہے اور تلاشی مہم میں شدت پیدا کردی ہے۔
#Telangana encounter, post-mortem of killed Maoists