سرکاری اسکولس، گروکلوں میں طلبہ کے کھانے کے معاملہ میں لاپرواہی،
سخت کارروائی کرنے وزیراعلی تلنگانہ کاانتباہ
سرکاری اسکولس، گروکلوں میں طلبہ کے کھانے کے معاملہ میں لاپرواہی،
سخت کارروائی کرنے وزیراعلی تلنگانہ کاانتباہ
تلنگانہ کے وزیراعلی ریونت ریڈی نے انتباہ دیا ہے کہ سرکاری، گروکل اسکولوں اور ہاسٹلوں کے طلبہ کے کھانے کے معاملہ میں لاپرواہی کا مظاہرہ کرنے والے عہدیداروں اور عملہ کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ اگر عہدیدار، غذا کے معاملے میں غفلت کا مظاہرہ کرتے ہوئے پائے گئے تو انہیں برطرف کرنے سے بھی حکومت پیچھے نہیں ہٹے گی۔ انہوں نے ضلع کلکٹرس کو مشورہ دیا کہ وہ طلبہ کے کھانے کے معاملے میں کسی قسم کی کوتاہی کا موقع نہ دیں۔ وزیراعلیٰ نے طلبہ کے کھانے کے معاملے میں پیش آنے والے واقعات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر کلکٹرس کو ہدایت دی گئی کہ وہ متعلقہ اسکولوں اور ہاسٹلوں کا باقاعدگی سے دورہ کریں اور رپورٹ پیش کریں۔ وزیراعلیٰ نے یاد دلایا کہ اساتذہ کی بڑی تعداد کے تقرر،طلبہ کو اچھی تعلیم فراہم کرنے کی نیت سے کی گئی اور انہیں غذائیت سے بھرپور خوراک فراہم کرنے کے لیے ڈائٹ چارجس میں اضافہ کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ اگرچہ وہ طلبہ کے معاملے میں مثبت فیصلے لے رہے ہیں لیکن بعض افراد حکومت کو بدنام کرنے کی کوشش کر رہے ہیں اور ایسی طاقتوں سے سختی سے نمٹاجائے گا۔ وزیراعلیٰ نے حکام کو ہدایت کی کہ اس سلسلے میں افواہیں پھیلانے والوں اور طلبہ کے والدین میں خوف پیدا کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔
#Negligence in student meals at government schools and gurukuls