یوم سالگرہ یوم موت میں تبدیل
سدی پیٹ کے چیریال میں دلخراش واقعہ۔ 16 سالہ انٹر میڈیٹ طالبہ مکان میں برقی شاک سے فوت
ضلع سدی پیٹ میں پیش آئے ایک افسوسناک اور دلخراش واقعہ میں ایک 16 سالہ لڑکی کا یوم سالگرہ یوم موت میں تبدیل ہو گیا۔ اس واقعہ کے باعث موضع اور لڑکی کے گھر میں غم و اندوہ کی لہر دوڑ گئی۔تفصیلات کے مطابق ضلع سدی پیٹ کے چیریال منڈل کے ناگا پوری موضع میں ایم کاویا کی مکان میں برقی شاک کے باعث موت واقع ہوئی۔ ایم کاویا کی آج سالگرہ تھی۔ وہ انٹرمیڈیٹ سال اول کی طالبہ تھی۔کاویا نے دیکھا کہ گھر میں پانی کی ٹانکی خالی ہے۔ وہ بورویل کی موٹر کو آن کرنے کے لئے گئی اس دوران مبینہ طور پر کاویا برقی تار کی زد میں آگئی اور برقی شاک کے باعث فوت ہو گئی۔ واقعہ کے باعث افراد خاندان پر سکتہ طاری ہو گیا۔ کاویا اپنی سالگرہ پر نیا لباس پہن کر کالج جانے کی تیاری کر رہی تھی۔ اس سلسلہ میں پولیس نے ایک مقدمہ درج کر لیا ۔لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے سرکاری دواخانہ چیریال منتقل کیا گیا۔
#Birthday turns into day of tragedy