سنبھل, جامع مسجد واقعہ پرصدرمجلس بیرسٹر اویسی کا شدید ردعمل
تجھ کو کتنوں کا لہو چاہئے اے ارض وطن۔۔۔۔
حیدرآباد۔24نومبر(آداب تلنگانہ نیوز) بیرسٹر اسدالدین اویسی صدر کل ہند مجلس اتحاد المسلمین و رکن پارلیمنٹ حیدرآباد نے ریاست اترپردیش کے سنبھل واقعہ پر شدید رد عمل کا اظہار کیاہے۔ بیرسٹر اسد الدین اویسی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ہندی زبان میں ٹویٹ کیاکہ ”ہم سنبھل میں پرامن اور خاموشی سے احتجاج منظم کرنے والے نوجوانوں پر اتر پردیش پولیس کی فائرنگ کی شدید مذمت کرتے ہیں، پولیس کی فائرنگ میں تین نوجوان جاں بحق ہوئے ہیں۔ ہم اللہ تعالیٰ سے دعا گوہیں کہ اللہ مرحومین کی مغفرت فرمائے اور ان کے افراد خاندان کو صبر جمیل عطا کرے۔صدرمجلس نے کہاکہ اس واقعہ کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کی جانی چاہئے۔ ذمہ دار عہدیداروں کے خلاف کارروائی کی جانی چاہئے۔ساتھ ہی بیرسٹر اسدالدین اویسی نے فیض احمد فیض کا مشہور شعر تحریر کیاکہ۔۔۔
تجھ کو کتنوں کا لہو چاہئے اے ارضِ وطن
جو تیرے عارضِ بے رنگ کو گل نار کریں
کتنی آہوں سے کلیجہ تیرا ٹھنڈا ہو گا
کتنے آنسو تیرے صحراوں کو گل زار کریں
President of MIM, Barrister Owaisi strongly reacts to Sambhal Jama Masjid incident