تلنگانہ ؍ اضلاع کی خبریں

لگاچرلہ سے متعلق جھوٹ پر ریونت ریڈی کو شرم آنی چاہئے:ہریش راﺅ

حیدرآباد۔24نومبر(آداب تلنگانہ نیوز)سابق وزیر ورکن اسمبلی سدی پیٹ بی آر ایس ہریش راﺅ نے وزیر اعلی ریونت ریڈی کو اپنی شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ریونت ریڈی کو جھوٹ بولنے پر شرم آنی چاہیے۔ہریش راﺅ نے کہا کہ ریونت ریڈی نے اپنے الفاظ بدلتے ہوئے کہا کہ لگاچرلہ میں فارما سٹی نہیںبلکہ ایک صنعتی کاریڈور ہے۔انہوں نے کہا کہ جولائی 2024 میں حکومت نے لگاچرلہ میں فارما سٹی قائم کرنے کا گزٹ جاری کیا تھا۔لیکن عوام کی جانب سے احتجاج کئے جانے پر ریونت ریڈی نے اپنی بات کو بدلتے ہوئے اس کو انڈسٹریل کاریڈورقراردے رہے ہیں ۔ ہریش راﺅ نے ریونت ریڈی سے کہا کہ پہلے آپ گزٹ نوٹیفکیشن کو منسوخ کریں اور نیا گزٹ نوٹیفکیشن جاری کریں ۔

 

#Revanth Reddy should be ashamed of lies about Lakacherla: Harish Rao

متعلقہ مضامین

Back to top button