تلنگانہ ؍ اضلاع کی خبریں
چیف منسٹر اے ریونت ریڈی کا آج دورہ دہلی متوقع
حیدرآباد۔24نومبر(آداب تلنگانہ نیوز)وزیرا علی ریونت ریڈی ایک بار پھر دہلی کے دورہ پر جانے کی تیاری کر رہے ہیں ۔ذرائع کے مطابق وزیر ا علی ریونت ریڈی 25نومبر بروز پیر قومی راجدھانی دہلی کا دورہ کریں گے جہاں پر وہ کانگریس قیادت سے ملاقات کریں گے۔اس دورا ن توقع ہے کہ وزیر اعلی ریونت ریڈی ریاست میں اقتدار سنبھالنے کے ایک سال مکمل ہونے کے موقع پر منعقدشدنی عوامی حکمرانی کی فتح تقریبات پر بات چیت کریں گے۔امکان ہے کہ ریونت ریڈی اے آئی سی سی قائدین کو اس فتح تقریبات میں شرکت کی دعوت دیں گے۔ ایسا لگتا ہے کہ راہل گاندھی کو سکریٹریٹ میں تلنگانہ تلی مجسمہ کی نقاب کشائی تقریب میں شرکت کے لیے بھی مدعو کریں گے۔ یہ بھی اطلاعات ہیں کہ ریونت ریڈی کارپوریشن کے عہدوں اور کابینہ میں توسیع کے بارے میں کانگریس قائدین سے بات چیت کریں گے۔