جرائم و حادثات

اے پی:آرٹی سی بس میں ایک شخص نے پھانسی لے لی

اپنی نوعیت کے انوکھے واقعہ میں ایک شخص نے آرٹی سی بس میں پھانسی لے کرخودکشی کرلی۔یہ واقعہ آندھراپردیش کے تروپتی ضلع میں پیش آیا۔ضلع کے ایرپیڈو علاقہ میں بس کے پہنچنے پر اس واقعہ کا علم ہوا۔رینی گنٹہ کے قریب کنڈکٹرنے اس شخص کو بس کی آخری سیٹ کے ہینگر پر لٹکتاہوادیکھااوراس بات کی شکایت پولیس سے کی۔ اس وقت بس میں صرف تین مسافر سوار تھے۔ رینی گنٹہ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی۔اس شخص کی شناخت نہ ہوسکی۔

 

#Person commits suicide by hanging in AP RTC bus

متعلقہ مضامین

Back to top button