تلنگانہ ؍ اضلاع کی خبریں

سیوا بینک سوسائٹی کی کم آمدنی والے طبقوں کو فائدہ پہنچانے کی کوشش۔ریبیٹ ڈسٹری بیوشن پروگرام سے ریجنل کوآرڈینیٹر اقبال حسین کا خطاب

عادل آباد 24/نومبر (آداب تلنگانہ نیوز/ نامہ نگار عمیم شریف)

سہولت مائیکرو فنانس سوسائٹی کے ریجنل کوآرڈینیٹر اقبال حسین نے کہا ہے کہ سیوا سوسائٹی کا مقصد مائیکرو لون فراہم کر کے کم آمدنی والے طبقوں اور چھوٹے تاجروں کی ذاتی آمدنی میں اضافہ کرنا ہے۔ وہ اتوار کے روز عادل آباد شہر مستقر کے سنٹرل گارڈن میں منعقدہ سیوا سوسائٹی کے ریبیٹ ڈسٹری بیوشن پروگرام میں بطور مہمان خصوصی خطاب کر رہے تھے۔

اقبال حسین نے اس موقع پر کہا کہ سیوا سوسائٹی کی کوشش ہے کہ قرض فراہم کر کے افراد کی معاشی حالت کو بہتر بنایا جائے۔ انہوں نے بتایا کہ سال 2021-23 تک کی قرض کی رقم ادا کرنے کے بعد جملہ منافع میں سے 190 سے زائد ممبران کو ایک لاکھ انچالیس ہزار سات سو ایک روپے واپس ادا کیے جائیں گے۔انہوں نے شرکاء کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ وہ سیوا سوسائٹی کی خدمات سے بھرپور فائدہ اٹھائیں اور اپنے خاندان کی پرورش اور زندگی کی معیار کو بہتر بنائیں۔

اقبال حسین کا کہنا تھا کہ اس طرح کے پروگرام کم آمدنی والے افراد کے لئے خوشحال زندگی کی طرف ایک اہم قدم ہیں، اور سیوا سوسائٹی ان کی مالی معاونت کے لئے ہمیشہ دستیاب ہے۔ پروگرام کے اختتام پر اراکین میں ریبیٹ چیکز تقسیم کیے گئے، جسے خوشی اور اطمینان کے ساتھ وصول کیا گیا۔سیوا سوسائٹی کے اس اقدام کو علاقہ بھر میں سراہا جا رہا ہے، کیونکہ یہ چھوٹے کاروباروں اور غریب افراد کو معاشی طور پر مستحکم کرنے میں مددگار ثابت ہو رہا ہے۔اس پروگرام میں سیوا سوسائٹی کے ذمہ داران سید یعقوب،تنویر احمد،آصف،ضیاء الحق و دیگر موجود تھے۔

 

#Seva Bank Society’s effort to benefit low-income groups through rebate distribution program

متعلقہ مضامین

Back to top button