جرائم و حادثات

نوزائیدہ کے اغواکامعاملہ حل، تین افرادگرفتار

شہرحیدرآباد کے بچوں کے مشہور نیلوفراسپتال سے نوزائیدہ کے اغواکامعاملہ حل کرتے ہوئے پولیس نے اس نوزائیدہ کو بچاکراس کی ماں کے حوالے کردیا۔پولیس نے وقار آباد کے علاقہ پرگی میں شیر خوار کو اغوا کرنے والی خاتون اور اس کے دو ساتھیوں کو حراست میں لے لیا۔ تینوں کو شیر خوار سمیت شہر منتقل کر دیا گیا۔ پولیس کے مطابق بچے کو ہفتے کے روز اسپتال سے اغوا کیا گیا تھا۔ سرویلنس کیمروں کی فوٹیج کی مدد سے پولیس نے خاتون تک پہنچنے میں کامیابی حاصل کی۔ پولیس کی ایک خصوصی ٹیم پرگی پہنچی اور خاتون کو پکڑ لیا۔

#Newborn abduction case solved, three arrested

متعلقہ مضامین

Back to top button