تلنگانہ ؍ اضلاع کی خبریں

اب وقت آگیاہے کہ اڈانی کے ساتھ تعلقات کی وضاحت کی جائے

کارگزار صدر بی آرایس کے ٹی آر کا کانگریس سے پرزور مطالبہ

 

حیدرآباد۔21نومبر(آداب تلنگانہ نیوز)صنعت کار گوتم اڈانی کےخلاف امریکہ میں فرد جرم عائد ہونے کے تناظر میں کارگزار صدر بی آرایس ورکن اسمبلی سرسلہ کے تارک راماراﺅ نے کانگریس سے مطالبہ کیاکہ وہ اڈانی کے ساتھ مبینہ ساز باز پر اپنا موقف واضح کرے۔انہوںنے اڈانی کو دھوکہ باز قرا ردیا۔جس نے عالمی طاقتوں کو بھی دھوکہ دیا اور ہندوستانی عہدیداروں کو رشوت دی۔

انہوںنے گوتم اڈانی سے کانگریس اور بی جے پی کے اتحاد کو قوم کی بدنامی سے تعبیر کیا۔ایک صحافتی اعلامےہ میںکے ٹی آر نے تلنگانہ کی کانگریس حکومت کوشدید تنقید کا نشانہ بنایا اور مطالبہ کیاکہ رامنا پیٹ میں اڈانی۔امبوجا سیمنٹ فیکٹری کو دیئے گئے اجازت نامے فی الفور منسوخ کئے جائیں۔

انہوںنے کہاکہ موسیٰ ندی کی بحالی کا پروجیکٹ اور سیمنٹ فیکٹری میں اڈانی کی حصہ داری پر سنگین سوالات اٹھائے جارہے ہیں۔لہذا وہ چاہتے ہیں کہ کانگریس اڈانی کے ساتھ ان مشکوک معاملات کی فی الفور وضاحت کرے۔

کارگزار صدر بی آرایس نے کانگریس لیڈر راہول گاندھی پر شدید تنقید کی اورکہاکہ اب وقت آگیاہے کہ وہ اور تلنگانہ کے چیف منسٹر اس سلسلہ میں معاملات کو واضح کرےں۔انہوںنے کہاکہ راہول گاندھی 10لاکھ پریس کانفرنس کرسکتے ہیں اور جو چاہے کہہ سکتے ہیں تاہم کیا آپ مجھے ےہ بتاسکتے ہیں کہ اڈانی کی طرف سے ریونت ریڈی کو دیئے گئے 100کروڑروپئے رشوت نہیں ہے؟۔آپ ےہ بات بھی کھل کر بتائیں کہ تلنگانہ میں آپ کی حکومت نے اڈانی سے کیا کیا وعدے کئے ہیں؟۔

 

متعلقہ مضامین

Back to top button