جرائم و حادثات
حیدرآباد:شوروم میں بڑے پیمانہ پرآگ لگ گئی
شہرحیدرآباد کے یوسف گوڑہ علاقہ میں ایس آرآٹوموبائلس شوروم میں بڑے پیمانہ پر آگ لگ گئی۔اس بات کی اطلاع کے ساتھ ہی فائربریگیڈ کے عہدیداروں نے وہاں پہنچ کرآگ پرکافی جدوجہد کے بعد قابو پایا۔اس واقعہ میں کسی کے جھلسنے یا پھر کسی کی موت کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے البتہ مالی نقصان ہوا ہے۔آگ لگنے کی وجہ معلوم نہ ہوسکی۔آگ کے ساتھ کثیف دھواں بھی دیکھاگیا۔
#Massive fire breaks out at showroom in Hyderabad