دہلی سے حیدرآباد طیارہ کی روانگی، پائلٹ کا نوٹ،کے ٹی راما راو کو غیرمتوقع احساس
دہلی سے حیدرآباد طیارہ کی روانگی، پائلٹ کا نوٹ،کے ٹی راما راو کو غیرمتوقع احساس
بی آر ایس کے کارگذارصدرکے ٹی راما راؤ کو پیر کی رات دہلی سے حیدرآباد جانے والی انڈیگو کی پرواز میں ایک غیر متوقع احساس ہوا۔ دہلی میں ایک مصروف دن کے بعد، وہ حیدرآباد واپس آ رہے تھے کہ انہیں فلائٹ کے پائلٹ، دھیرج سری پلی، جو ایک اور تلگوریاست آندھراپردیش کے وشاکھاپٹنم کے رہنے والے ہیں، کی طرف سے ایک ہاتھ سے لکھا ہوا نوٹ دیا گیا۔اس نوٹ میں پائلٹ نے کہا کہ وہ کافی خوش ہیں کیونکہ ان کے طیارہ میں تارک راو راو سفر کررہے ہیں۔ اس نوٹ میں، دھیرج نے راما راؤ کی ستائش کی اور انھیں ”بہترین رہنماؤں میں سے ایک” قرار دیا۔انہوں نے کہا ”آپ سے دوبارہ ملنا اعزاز کی بات ہے۔ آج آپ کے ساتھ طیارہ کا اڑان بھرنا زندگی میں ایک بار ملنے والا ایک خاص موقع ہے،“ پائلٹ نے بی آر ایس لیڈر سے ہاتھ ملانے اور مختصر گفتگو کرنے کا موقع بھی چاہا۔راما راؤ نے سوشیل میڈیا کے اہم پلیٹ فارم ایکس پر نوٹ شیئر کیا اور شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا، ”آپ کا شکریہ، کیپٹن دھیرج، آپ کے پیار بھرے الفاظ کے لیے۔ آپ نے واقعی میرا دن بنایا۔”