میڑچل میں مردم شماری کی درخواستیں سڑک پر بکھری ہوئی پائی گئیں
مختلف سوشیل میڈیا پلیٹ فارمس پر ویڈیوز وائرل ۔عوام حیرت زدہ
میڑچل میں مردم شماری کی درخواستیں سڑک پر بکھری ہوئی پائی گئیں
مختلف سوشیل میڈیا پلیٹ فارمس پر ویڈیوز وائرل ۔عوام حیرت زدہ
حیدرآباد۔15نومبر(آداب تلنگانہ نیوز)میڑچل میں آج ذات پات پر مبنی مردم شماری کی درخواستیں ریکولا باوی کراس روڈ تا یلم پیٹ سڑک کے کنارے بکھری ہوئی پائی گئیں۔مردم شماری کی درخواستوں کی سڑک پر دستیابی سے سروے سے متعلق ریاستی حکومت کی لاپرواہی عیاں ہوتی ہے۔واضح رہے کہ شہر میں 4جنوری کو بالا نگر فلائی اوور پر پرجاپالانا کی درخواستیں بھی بکھری ہوئی پائی گئی تھیں۔پرجاپالانا کی درخواستیں ہوا میں اڑ رہی تھیں اور عوامی ڈاٹا کے تحفظ کو یقینی بنانے کے اقدامات پر متعدد سوالات اٹھائے گئے تھے۔اسی طرح اب میڑچل میں ریکولا باوی کراس روڈ سے یلم پیٹ کی سڑک پر تقریباًآدھا کیلو میٹر کے فاصلہ تک مردم شماری کی درخواستوں کو بکھرے ہوئے دیکھ کر عوام حیرت زدہ رہ گئے۔میڑچل ۔نظام آباد ہائی وے پر بھارت فیول اسٹیشن تا ریکولا باوی چوراہے پر مردم شماری کی ہوا میں اڑتی ہوئی درخواستوں کی ویڈیوز بڑے پیمانے پر شیئر کی جارہی ہیں اور مختلف سوشیل میڈیا پلیٹ فارمس پر وائر ل ہوچکی ہیں تاہم ےہ واضح نہیں ہوسکا ہے کہ آیاےہ پرُکردہ درخواستیں ہیں یا پھر سادہ درخواستیں ۔