شہر کی خبریں

دکن بلاسٹرز کے زیر اہتمام 19 نومبر کو ہائی ٹیک سٹی جاب میلہ

دکن بلاسٹرز کے زیر اہتمام 19 نومبر کو ہائی ٹیک سٹی جاب میلہ

دکن بلاسٹرز کے زیر اہتمام ہائی ٹیک سٹی جاب فیئر 19، نومبر، بروز منگل، سری سائی گارڈن فنکشن ہال، مادھاپور، حیدرآباد میں منعقد ہونے جا رہا ہے۔ منان خان نے ریاست کے نوجوانوں اور جاب سیکرز کے لیے اس پلیٹ فارم کو تشکیل دیا ہے تاکہ انہیں بغیر کسیفیس کے ملازمت کے بہترین مواقع فراہم کیے جا سکیں۔ گزشتہ چند سالوں میں ان کی کاوشوں کے ذریعے 17 ہزار سے زائد افراد کو ملک بھر میں ملازمتیں فراہم کی جا چکی ہیں۔ہائی ٹیک سٹی جاب میلہ میں ورک فرام ہوم ملازمت کے لئے بھی انٹرویوز دئے جاسکتے ہیں۔دکن بلاسٹرز کے بانی منان خان کے بموجب دسویں جماعت سے لے کر کسی بھی ڈگری کے حامل افراد (فریشرز یا تجربہ کار) شرکت کر سکتے ہیں۔ جاب میلہ میں 70 سے زیادہ مشہور کمپنیاں شریک ہوں گی اور موقع پر ہی منتخب امیدواروں کو آفر لیٹر جاری کریں گی۔تمام امیدواروں کو اپنی 10 سی وی کی کاپیاں ساتھ لانے کی درخواست کی گئی ہے۔ ریاست و بیرون ریاستوں کے کسی بھی علاقے سے تعلق رکھنے والے جاب سیکرز جاب میلہ میں شرکت کر سکتے ہیں۔ہائی ٹیک سٹی جاب فیئر نہ صرف حیدرآباد بلکہ پورے ملک کے جاب سیکرز کے لیے ایک سنہری موقع فراہم کر رہا ہے۔ اس منفرد اقدام کا مقصد زیادہ سے زیادہ نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کرنا ہے تاکہ نوجوان اپنے خوابوں کو حقیقت میں بدل سکیں۔جاب فیئرسے متعلق مزید تفصیلات کے لیے دلچسپی رکھنے والے امیدوار اس نمبر پر 8374315052 پررابطہ کر سکتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button