تلنگانہ ؍ اضلاع کی خبریں

وقارآباد ضلع میں کلکٹر پر سنگباری، سابق رکن اسمبلی زیرحراست

تلنگانہ کی اصل اپوزیشن جماعت بی آرایس کے سابق رکن اسمبلی پی نریندرریڈی کووقارآبادضلع میں حصول اراضی کے معاملہ کی عوامی سماعت کے دوران ضلعی عہدیداروں پر حملہ کے واقعہ کے سلسلہ میں حراست میں لے لیاگیا۔فارماکمپنیوں کے لئے اراضیات حاصل کرنے کی تجویز کے خلاف ضلع کے لنگاچرلہ گاوں میں رہنے والوں کے احتجاج کے بعد 16افراد کوگرفتارکیاگیا۔پیرکو ہوئے اس احتجاج کے دوران ضلع کلکٹرپراتیک جین اوردیگر عہدیداروں پر سنگباری کی گئی تھی۔اس واقعہ میں تین عہدیدارزخمی ہوگئے۔ان میں ایڈیشنل کلکٹر بھی شامل ہے۔یہ واقعہ حصول اراضی کے سلسلہ میں تلنگانہ انڈسٹرئیل انفراسٹرکچرکارپوریشن کی جانب سے کی گئی عوامی سماعت کے موقع پر پیش آیاتھا۔بی آرایس یوتھ ونگ ک ے لیڈر پر اس منصوبہ بند حملہ کے لئے اکسانے کا الزام تھا۔اس واقعہ کے سلسلہ میں تین ایف آئی آردرج کی گئی تھیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button