تلنگانہ ؍ اضلاع کی خبریںتعلیم ؍ ایجوکیشن

ملک کی آزادی میں مولانا ابو الکلام آزادکی خدمات ناقابل فراموش

کوہیر منڈل و مستقر میں یوم تعلیم تقریب کا انعقاد،محمد ذاکر حسین اور عالیہ فریدہ کا خطاب

ملک کی آزادی میں مولانا ابو الکلام آزادکی خدمات ناقابل فراموش
کوہیر منڈل و مستقر میں یوم تعلیم تقریب کا انعقاد،محمد ذاکر حسین اور عالیہ فریدہ کا خطاب

کوہیر 11نومبر (آداب تلنگانہ نیوز)امام الہند و ملک کے پہلے وزیر تعلیم مولانا ابوالکلام ازاد کی 135ویں یوم پیدائش کے موقع پر کوہیر منڈل مستقر میں واقع منڈل ایجوکیشنل دفتر میں ایک تقریب کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔ اس موقع پر محمد ذاکر حسین منڈل ایجوکیشن افیسر نے مولانا ازاد کی تصویر پر گلہائے عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کے خدمات کو زبردست خراج تحسین پیش کیا اور اس موقع پر محمد ذاکر حسین نے مخاطب کرتے ہوئے شرکائے کو بتایا کہ ملک کی ازادی میں مولانا ابوالکلام ازاد کی تعلیمی خدمات ناقابل فراموش ہے اس لیے ان کو امام الہند کے لقب سے نوازا گیا تھا اور ملک کی آزادی کے بعد ان کی خدمات کو دیکھتے ہوئے حکومت ہند نے ان کو بھارت رتن کے ایوارڈ سے بھی نوازا تھا آج ہم سب کو چاہیے کہ ان کی تعلیمات کو اپنی طرز زندگی میں شامل کرتے ہوئے عمل پیرا ہونے کی ضرورت ہے انہوں نے بتایا کہ ہمارے آنے والی نسلوں کو مولانا آزاد کے بارے میں بتانے کی بہت سخت ضرورت ہے ورنہ ہماری آنے والی نسلیں ہمارے اسلاف کو بھی بھلا دے گی کوئی بھی قوم جب تک ترقی نہیں کر سکتی تب تک ان کے اسلاف کی خدمات اور ان کی قربانیاں کو یاد نہیں رکھتی انہوں نے تمام مسلمانوں اور اردو داں طبقہ کو یکساں مل کر جدوجہد کرنے کی ضرورت ہے اس کے علاوہ اس موقع پر کوہیر منڈل مستقر میں واقع ہے مائناریٹی اقامتی اسکول برائے طالبات میں بھی مولانا ابوالکلام آزاد کی یوم پیدائش کے موقع پر تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں ثقافتی کھیل کود کلچرر پروگرام اور تقاریر کے مقابلے منعقد کیے گئے اور اول آنے والے طلباءمیں انعامات بھی تقسیم کیے اس موقع پر عالیہ فریدہ پرنسپل ٹمریز نے طلباءکو مخاطب کرتے ہوئے مولانا ابوالکلام آزاد کی اردو اور جنگ آزادی میں ان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے خراج عقیدت پیش کیا۔ طالبات کو ان کے تعلیمی خدمات پر عمل پیرا ہونے کی نصیحت کی اس موقع پر محمد شاکر علی سابقہ نائب صدر نشین کوہیر منڈل نے بھی مخاطب کرتے ہوئے طلباءکو بتایا کہ مولانا آزاد نے جنگ آزادی میں اپنے قلم کی طاقت کے ذریعے زبردست تحریک چلاتے ہوئے آزادی کی تحریک میں ایک نئی جان ڈال دی تھی آج ہماری قوم کو مولانا آزاد کے تعلیمات پر عمل پیرا کرتے ہوئے آگے آنے کی ضرورت ہے۔ اس موقع پر محمد شمشیر علی صدر کانگریس پارٹی کوہیر ٹاو¿ن محمد شوکت علی سابقہ صدر نشین کوہیر منڈل محمد جلیل احمد محمد ماجد علی انجینئر محمدیوسف عبدالمتین ناگیش محمد اسماعیل عبدالعلیم محمد بشیر الدین کے علاوہ دیگر موجود تھے۔

 

متعلقہ مضامین

Back to top button