مہاراشٹرا میں کانگریس کی انتخابی مہم – چیف منسٹر ریونت ریڈی کاممبئی کے مختلف علاقوں کے دورہ کا منصوبہ
Maharashtra Congress Election Campaign, Revanth Reddy Visit
حیدرآباد۔7نومبر(آداب تلنگانہ نیوز) وزیراعلی ریونت ریڈی جلد ہی مہاراشٹرا میں انتخابی مہم چلائیں گے۔ بتایا جاتا ہے کہ وہ خاص طور پر ممبئی کے ان حلقوں کا دورہ کرنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں جہاں بڑی تعداد میں تلگو زبان بولنے والے افراد رہتے ہیں۔ اے آئی سی سی نے پہلے ہی مہاراشٹرا کے انتخابات کے سلسلہ میں اسٹارکمپنیر کی فہرست میں ریونت ریڈی کے نام کا اعلان کیا ہے۔ بتایاجاتا ہے کہ ممبئی کانگریس کمیٹی نے ان کی انتخابی مہم کا شیڈول تیار کر لیا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ ریونت وہاں کم از کم دو دن قیام کریں گے اور کانگریس امیدواروں کی کامیابی کےلئے مہم چلائیں گے۔ مہاراشٹر اکے 16 اسمبلی حلقوں میں تلگو عوام کی اکثریت ہے۔ مہاراشٹرا کے سرحدی اضلاع کے وزراءاور ایم ایل ایز باقی حلقوں میں جاکر انتخابی مہم چلانے کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔ وزیر اتم کمار ریڈی جو پہلے سے ہی انتخابی مبصر ہیں، باقاعدگی سے انہیں تفویض کردہ حلقوں میں مہم چلا رہے ہیں۔