جرائم و حادثات

گیٹ گرنے سے طالب علم کی موت، والدین کا اسکول کے سامنے احتجاج

اسکول کا لوہے کا گیٹ گرنے سے مرنے والے طالب علم کے والدین اور رشتہ دار اس واقعہ کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے آج صبح اسکول کے سامنے احتجاج کیا۔شہرحیدرآباد کے حیات نگرپولیس اسٹیشن کے حدود کے ایک اسکول میں یہ واقعہ گذشتہ روز اُس وقت پیش آیا جب دوسرے لڑکوں کے ساتھ کھیل میں مصروف لڑکے پر اچانک یہ لوہے کا گیٹ گرگیا۔

 

لڑکا گیٹ کے نیچے آ کرزخمی ہوگیا۔اسے فوری طور پر اسپتال منتقل کیاگیا جہاں علاج کے دوران اس کی موت ہوگئی۔حیات نگر پولیس نے لاش کو مردہ خانہ منتقل کردیا۔اس واقعہ کے خلاف لڑکے کے والدین اوررشتہ داروں نے اسکول کے سامنے احتجاج کیا۔

 

#Student Dies After Gate Falls, Parents Protest Outside School

متعلقہ مضامین

Back to top button