آئی ایم سی آر نے مدرسہ بورڈ پر سپریم کورٹ کے فیصلے کا خیر مقدم کیا
نئی دہلی ، 5 نومبر: انڈین مسلمس فار سول رائٹس (آئی ایم سی آر) نے مدرسہ ایکٹ سے متعلق الہ آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کو سپریم کورٹ کے ذریعے پلٹ دیئے جانے کا خیر مقدم کیا ہے۔ میڈیا کو جاری کئے گئے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ آئی ایم سی آرمدرسہ بورڈ کے بارے میں سپریم کورٹ کے فیصلے کا تہہ دل سے خیرمقدم کرتا ہے جس میں سپریم کورٹ نے 5 نومبر 2024 کو مدرسہ بورڈ کی درستگی اور اس سے متعلق قانون کو برقرار رکھا تھا۔
عدالت عظمیٰ کا یہ فیصلہ سیکولر اقدار اور سیکولرازم کی شاندار فتح ہے۔ یہ ہندوستان کے تمام امن پسند لوگوں کی جیت ہے۔ یہ ان تمام لوگوں کی جیت ہے جو بھائی چارے اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی پر یقین رکھتے ہیں۔ یہ ہندوستان کے آئین کی جیت ہے۔ یہ آئین ہند کی بنیادی خصوصیات کے نظریے کو برقرار رکھنے کا اعادہ ہے جسے کیشوانند بھارتی اور منروا ملز کیس میں عزت مآب سپریم کورٹ آف انڈیا نے پیش کیا تھا۔
آئی ایم سی آر اس فیصلے پر بڑی باریکی سے نظر رکھے ہوئے تھا۔ آئی ایم سی آر ملک کے تمام سیکولر، امن پسند اور قانون پسند شہریوں کو یقین دلاتا ہے کہ وہ ان کے حقوق کے لیے لڑتا رہے گا۔ آئی ایم سی آر تمام سیکولر لوگوں سے اپیل کرتا ہے کہ وہ عوامی حقوق کے لیے متحد ہو کر اپنی لڑائی جاری رکھیں اور آئی ایم سی آر کو اس سلسلے میں کوئی کمی محسوس نہیں کی جائے گی۔
#IMCR welcomes Supreme Court ruling on Madrasa Board