تلنگانہ کے ضلع جگتیال کے مٹ پلی میں ایک مکان میں بڑے پیمانہ پر آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا۔تفصیلات کے مطابق کل شب امبیڈکرنگر کے ایک مکان میں بڑے پیمانہ پر آگ کے ساتھ کثیف دھواں بھی دیکھاگیا۔گھرمیں لگائی گئی مورتی کے دیئے کے ذریعہ آگ مکان میں پھیل گئی۔اس گھرمیں رہنے والوں نے بتایا کہ وہ مکان کو مقفل کرکے گئے تھے تاہم اچانک اس میں دیئے کے سبب آگ لگ گئی۔اس واقعہ کی اطلاع فائربریگیڈ کے عملہ کو دی گئی جس نے وہاں پہنچ کرکافی جدوجہد کے بعدآگ پرقابو پایا۔
متعلقہ مضامین
یہ بھی چیک کریں۔
Close