جرائم و حادثات

عادل آباد میں سڑک حادثہ ۔ایک خاتون ہلاک دیگر زخمی

Adilabad road accident

عادل آباد 05/نومبر (آداب تیلنگانہ نیوز /عمیم شریف)
عادل آباد میں آٹو اور اسکوٹی گاڑی کے درمیان تصادم میں

ایک خاتون کی موت اور دیگر زخمی ہوگئے ۔ عادل آباد کے مضافاتی علاقے بنگاری گوڈہ کے قریب منگل کی صبح سڑک حادثہ میں ایک خاتون کی موت ہو گئی۔ مقامی لوگوں کی تفصیلات کے مطابق عادل آباد دیہی پولیس اسٹیشن کے حدود میں بنگاری گوڑہ سے تعلق رکھنے والا آٹو عادل آباد کی طرف جارہا تھا کہ دوسری طرف سے تیز رفتاری سے آرہی ایک اسکوٹی گاڑی آٹو سے ٹکرا گئی۔ اس حادثہ میں آٹو میں سفر کر رہی ایک خاتون کی موقع پر ہی موت ہو گئی اور آٹو میں موجود طلباء اور دیگر زخمی ہو گئے۔حادثے کی اطلاع ملتے ہی عادل آباد دیہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو مقامی لوگوں کی مدد سے علاج کے لیے رمس ہاسپٹل منتقل کیا گیا۔حادثے میں فوت ہونے والی خاتون کی شناخت 40 سالہ داسری انیتا ساکن بنگاری گوڑہ کے طور پر کی گئی ہیں۔پولیس نے ایک مقدمہ درج کر تے ہوئے تفتیش کر رہی ہے۔ابھی مکمل تفصیلات معلوم ہونا باقی ہیں۔

 

#Adilabad road accident

متعلقہ مضامین

Back to top button