تلنگانہ ؍ اضلاع کی خبریں

یادادری تھرمل پاور اسٹیشن کی آئندہ سال تک تکمیل، ریاست میں جلد ہی نئی توانائی پالیسی متعارف کی جائے گی

Yadadri Thermal Power Station completion

 

حیدرآباد ۔ 3;نومبر(آداب تلنگانہ نیوز)نائب وزیر اعلی بھٹی وکرمارکا نے کہا کہ یادادری تھرمل پاور اسٹیشن اگلے سال مئی تک مکمل ہو جائے گا اور 4ہزار میگا واٹ بجلی گرڈ سے منسلک ہو جائے گی ۔ نائب وزیر اعلی بھٹی وکرمارکا کی قیادت میں ریاستی وزراء کے ایک وفد نے آج یادادری تھرمل پاور پلانٹ کا دورہ کیا ۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے نائب وزیر اعلی بھٹی وکرامارکانے کہا کہ یادادری پاور پلانٹ اسٹیشن کے اسٹیج;245;1 میں بجلی کی پیداوار کو گرڈ سے جوڑنے کا پروگرام آج کامیابی سے مکمل ہوا ۔ ریاست بھر میں بجلی کی طلب کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ اندازہ لگایا گیا ہے کہ-29 2028 تک 22ہزار,288 میگاواٹ بجلی کی تیاری کا امکان ہے ۔

 

انہوں نے کہا کہ بجلی کے معاملے میں کسی قسم کی پریشانی سے بچنے کے لیے سخت اقدامات کئے جا رہے ہیں ۔ انہوں نے واضح کیا کہ ماحولیاتی تحفظ کے حصے کے طور پر ماحول کو آلودہ کئے بغیر 20 ہزار میگاواٹ گرین انرجی پیدا کرنے کے منصوبے تیار کئے جا رہے ہیں ۔ انہوں نے واضح کیا کہ ریاست میں جلد ہی نئی توانائی پالیسی لائی جائے گی ۔ نئی انرجی پالیسی لانے میں بجلی کے ماہرین سے بات چیت کی جائے گی اور ان کی رائے حاصل کی جائے گی اور اس پر مقننہ میں بحث کریں گے اور سب کی رائے سے نئی توانائی پالیسی لائیں گے ۔ نائب وزیر اعلی بھٹی وکرمارکا کے ہمراہ وفد میں ریاستی وزراء کومٹ ریڈی وینکٹ ریڈی ، اتم کمار ریڈی کے علاوہ دیگر کانگریس قائدین شامل ہیں ۔ <br /> <br /> <br /> <br />

متعلقہ مضامین

Back to top button