جرائم و حادثات
تلنگانہ:مریض کے خون کا نمونہ لئے بغیربلڈ ٹسٹ کی رپورٹ تھمادی گئی
Fake blood test report Telangana
تلنگانہ:مریض کے خون کا نمونہ لئے بغیربلڈ ٹسٹ کی رپورٹ تھمادی گئی
مریض کے خون کا نمونہ لئے بغیر مریض کے رشتہ داروں کو بلڈ ٹسٹ کی رپورٹ تھمادی گئی۔یہ واقعہ تلنگانہ کے کاماریڈی ضلع میں پیش آیا۔تفصیلات کے مطابق رامونامی مریض کو قے اور اسہا ل پر بانسواڑہ کے ایریا اسپتال میں داخل کروایاگیا تھا۔مریض اور اس کے رشتہ داراُس وقت حیران رہ گئے جب مریض کے خون کا نمونہ لئے بغیرخون کی رپورٹ حوالے کردی گئی۔مریض کے رشتہ داروں نے اس پر فکرمندی کااظہار کیا۔ اسپتال سپرنٹنڈنٹ سے اس واقعہ کی شکایت کرتے ہوئے انصاف کی خواہش کی گئی۔
#Fake blood test report Telangana