قطر میں دس ماہ سے کوما میں رہنے والے تلنگانہ کے ایک شخص کو حیدرآباد لایاگیا
Telangana man coma Qatar
قطر میں دس ماہ سے کوما میں رہنے والے تلنگانہ کے ضلع نظام آبادکے شخص کو حیدرآباد واپس لایاگیا جہاں کے ایک پرائیویٹ میں وہ زیرعلاج ہیں۔اس کے ارکان خاندان نے وزیراعلی ریونت ریڈی سے خواہش کی کہ اس کے علاج کے اخراج حکومت برداشت کرے کیونکہ اس کا خاندان پرائیویٹ اسپتال میں ہونے والے علاج کے اخراجات کا متحمل نہیں ہے۔اس شخص کی شناخت ضلع کے ناگم پیٹ کے رہنے والے سائنا کے طورپر کی گئی ہے جو دس ماہ سے زیادہ عرصہ سے قطر کے ایک اسپتال میں کوما میں تھا،اس کو کمپنی انتظامیہ نے جمعہ کو حیدرآباد کے پرائیویٹ اسپتال منتقل کیا۔اس کی بیوی پریملا، بیٹے وکا س نے وزیراعلی ریونت ریڈی اوربالکنڈہ کے کانگریس انچارج سنیل ریڈی سے خواہش کی کہ سائنا کو نظامس انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسس(نمس) منتقل کیاجائے جہاں اس کو علاج کی مفت سہولت فراہم کی جائے۔ کانگریس این آر آئی سیل کے کنوینرایم بھیم ریڈی کوما کے مریض کو قطر سے ہندوستان نکالنے اور نمس میں اس کے داخلے کے عمل کے سلسلہ میں تال میل کررہے ہیں۔
#Telangana man coma Qatar