تلنگانہ کے ضلع سوریاپیٹ میں پیش آئے سڑک حادثہ میں 30افرادزخمی ہوگئے۔یہ حادثہ ضلع کے کوداڑٹاون کے کٹکماں گوڑم علاقہ میں اُس وقت پیش آیا جب قومی شاہراہ پر دو بسوں کا تصادم ہوگیا۔ذرائع کے مطابق حیدرآباد سے وجئے واڑہ جانے والی ٹی ایس آر ٹی سی بس کے آج صبح سڑک کے کنارے ٹہری ایک پرائیویٹ ٹراویلس کی بس کے پیچھے سے ٹکرا جانے سے 30 افراد زخمی ہوگئے۔زخمیوں میں چار کی حالت تشویشناک ہے۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر 108 کی مدد سے زخمیوں کو کوداڑ کے سرکاری اسپتال منتقل کیا۔ قومی شاہراہ پر سڑک حادثہ کی وجہ سے کئی کلومیٹر تک ٹریفک میں خلل پڑا۔
#Suryapet bus collision